مودی شاہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں جاسوسی کے معاملے پر ہو بحث ۔کھڑگے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2021
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیک ارجن کھڑگے
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیک ارجن کھڑگے

 

 

 نئی دہلی :راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیک ارجن کھڑگے نے کہا کہ جاسوسی کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن اس سے پہلے پارلیمنٹ میں اس پر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے رول 167 کے تحت پہلے چیئرمین سے اور بعد میں ڈپٹی چیئرمین کے ذریعہ بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں وقفہ سوال اور وقفہ صفر اور دیگر تمام کارروائیوں کو ملتوی کرکے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کرنی چاہئے۔

 مسٹر کھڑگے نے بتایا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ایک جج کی نگرانی میں کی جانی چاہئے اور بحث کے دوران وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موجودگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے۔