ممبئی میں پٹرول 101 روپے ، ڈیزل 93 روپے کے قریب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
چار بڑے میٹرو میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا
چار بڑے میٹرو میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا

 

 

نئی دہلی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن مستحکم رہنے کے بعد ایک بار پھر اضافے کے ساتھ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوا۔

اس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 101 روپے اور ڈیزل 93 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا۔ ممتاز آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ، ممبئی میں ، پٹرول 26 پیسے اضافے سے 100.98 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے 92.99 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول 94.76 روپے اور ڈیزل کا ایک لیٹر 85.66 روپے ہوگیا۔ گزشتہ 4 مئی سے لے کر اب تک 18 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ باقی 14 دن تک قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس دوران دہلی میں پٹرول 4.36 روپے اور ڈیزل 4.93 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 94.76 روپے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 88.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی میں ، پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.23 روپے اور ایک لیٹر ڈیزل 90.38 روپے مل رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔ آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 94.76 —————— 85.66

ممبئی ————— 100.98 —————— 92.99

چنئی —————- 96.23 -—————- 90.38

کولکاتا ———— 94.76 —————— 88.51

(ایجنسی ان پٹ)