مراٹھواڑہ میں کورونا کے 8093 نئے کیس ، 166 کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

اورنگ آباد

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کووڈ 19 کے 8093 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 173 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق ، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے ناندیڑ ، بیڑ اور لاتور لاتور سب سے زیادہ متاثر رہے جہاں 1210۔ 1210نئے معاملے سامنے آئے اور28 ، 28 افراد کی موت ہوئی ۔

اس کے بعد میں اورنگ آباد میں 1496افراد میں انفکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 27 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ لاتور میں 1478 لوگ متاثر ہوئے اور 26 کی موت ہوئی۔

اسی طرح پربھنی میں 943نئے معاملے اور 25 لوگوں کی موت ہوئی۔ جالنا میں 809 نئے معاملے اور 16 لوگوں کی موت، عثمان آباد میں 719 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 16مریض فوت ہوئے اورہنگولی میں 216نئے کیسز جبکہ سات متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔

(ایجنسی ان پٹ)