جموں میں بس کھائی میں گری،8افراد ہلاک،10 زخمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-10-2021
جموں میں بس کھائی میں گری،8افراد ہلاک،10 زخمی
جموں میں بس کھائی میں گری،8افراد ہلاک،10 زخمی

 

 

جموں: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں جمعرات کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ٹھٹھری سے ڈوڈہ جانے والی منی بس کھائی میں گر گئی۔

اس حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر ریسکیو جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے حادثے کی اطلاع سیکورٹی فورسز کو دی۔

کچھ ہی دیر میں فوجی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جوان کھائی میں اترے اور بس میں پھنسے لوگوں کو نکالنا شروع کیا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ میں نے ڈوڈہ کے ڈی سی وکاس شرما سے بات کی ہے۔ زخمیوں کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ جس قسم کی مدد کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں اس سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم او نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ دکھ کا وقت ہے۔

میں حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔