بچہ مزدوری:واقعات کی رپورٹ پنسل پورٹل یا چائلڈ لائن 1098 پر کریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2021
بچہ مزدوری
بچہ مزدوری

 

 

 نئی دہلی:خواتین اور بچوں کی ترقی اور کپڑے کی صنعت کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچہ مزدوری کے وقعات کی رپورٹ پنسل پورٹل پر کریں یا چائلڈ لائن – 1098 پر فون کریں۔ چائلڈ لیبر کے خلاف آج عالمی دن کے موقعے پر محترمہ ایرانی نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ ہر بچے کو تعلیم اور ایک خو ش و خرم بچپن کا حق حاصل ہے۔ بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن کے موقعے پر آیئے ہم سب بچہ مزدوری سے نبرد آزما ہونے کے تئیں اپنے عزم کو دوہرائیں ۔ یہ لوگوں کی شمولیت ہی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو یہ یقین دہانی کرا سکتے ہیں کہ انہیں وہ بچپن مہیا ہو جن کے وہ مستحق ہیں۔

 ایک اور ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ہر شہری سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بچہ مزدوری کے واقعات کی رپورٹ پنسل پورٹل 

https://pencil.gov.in/

پر کریں یا چائلڈ لائن – 1098 پر کلا کریں۔ ہم اپنے بچوں کے تئیں - اپنے قوم کے مستقبل کے تئیں مقروض ہیں۔

بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن پوری دنیا میں ہر سال 12 جون کو منایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی محنت تنظیم آئی ایل او نے بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن منایا جانے کا سلسلہ 2002 میں شروع کیا تھا جس کا مقصد بچہ مزدوری کی طرف عالمی سطح پر توجہ دلانا ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے کارروائی اور کوششیں کرنا ہے۔