زندگی کے آخری لمحے تک عوام کی خدمت میں مصروف رہوں گا: وزیر اعظم مودی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 30-10-2026
زندگی کے آخری لمحے تک عوام کی خدمت میں مصروف رہوں گا: وزیر اعظم مودی
زندگی کے آخری لمحے تک عوام کی خدمت میں مصروف رہوں گا: وزیر اعظم مودی

 



بھیلڑی (گجرات): وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک ملک کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ مودی کا یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے اس تبصرے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’مودی کا باپ بھی چلا جائے گا۔‘‘

وزیر اعظم گجرات کے ضلع بناس کانٹھا کے بھیلڑی میں ’بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کا افتتاح کرنے اور 14,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ مودی نے کہا، ’’زندگی کے آخری لمحے تک عوام کی خدمت میں ہی مصروف رہوں گا۔‘‘ اپوزیشن پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں ملک پر کوئی بحران آنے پر خوشی ہوتی ہے۔

مودی نے کہا، ’’ایران جنگ کے بعد انہوں نے افواہیں پھیلائیں کہ کسانوں کو کھاد نہیں ملے گی اور لوگوں کو ایل پی جی نہیں ملے گی، کیونکہ وہ مودی کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے اور انہیں بااختیار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’عالمی سطح پر غیر یقینی حالات کے درمیان کھاد کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا، لیکن ہماری حکومت نے اس کا بوجھ کسانوں پر نہیں پڑنے دیا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پی ایم کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت چھوٹے کسانوں کو 4.5 لاکھ کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔