میں سائنس میں یقین رکھتا ہوں:پی ایم مودی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2022
میں سائنس میں یقین رکھتا ہوں:پی ایم مودی
میں سائنس میں یقین رکھتا ہوں:پی ایم مودی

 

 

حیدرآباد: پی ایم مودی انڈین اسکول آف بزنس کے 20 سال مکمل ہونے پر منعقد ایک تقریب میں پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج ترقی کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو حیدرآباد پہنچے۔

پی ایم مودی انڈین اسکول آف بزنس کے 20 سال مکمل ہونے پر منعقد ایک تقریب میں پہنچے تھے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ ریاست میں نہیں تھے، لیکن وہ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ملاقات کے لیے صبح سویرے بنگلورو کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اس پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے پروگرام میں کہا، "انڈین اسکول آف بزنس کے پیشہ ور افراد ملک کے کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں۔ بڑی کمپنیوں کے انتظام کو سنبھال رہے ہیں۔

یہاں کے طلباء نے سینکڑوں سٹارٹ اپ بنائے ہیں اور کئی کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ نہ صرف انڈین اسکول آف بزنس کے لیے ایک کامیابی ہے بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ پی ایم مودی نے ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر طنز کیا اور انہیں توہم پرست قرار دیا۔

پی ایم مودی نے کہا، ''توہم پرست لوگ ریاست کی ترقی کے لیے کام نہیں کر سکتے۔ میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں یقین رکھتا ہوں اور میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، جو ایک سنت ہیں لیکن توہم پرستی میں یقین نہیں رکھتے۔ ہمیں تلنگانہ کو ایسے توہم پرست لوگوں سے بچانا ہے۔

پی ایم نریندر مودی نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بات کی۔ پی ایم نے کہا، "عالمی ریٹیل انڈیکس میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان کے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا کی تیسری سب سے بڑی کنزیومر مارکیٹ بھی ہندوستان میں ہے۔

ہندوستان آج ترقی کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پچھلے سال ہندوستان میں سب سے زیادہ ایف ڈی آئی آئی۔ آج دنیا سمجھ رہی ہے کہ ہندوستان کا مطلب کاروبار ہے۔ 2016 میں ایسی کئی میڈیا رپورٹس آئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ کے چندر شیکھر راؤ واستو کی وجہ سے 50 کروڑ کے نئے گھر میں شفٹ ہو گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی چیف منسٹر نے بیگم پیٹ میں کیمپ آفس کی تزئین و آرائش کی جو کہ پانچ منزلہ تھا اور اس کے اندر چھ مختلف بلاکس تھے۔ چیف منسٹر کے عقیدہ کے مطابق حکمران کو ایسی جگہ سے کام کرنا چاہئے جو دوسروں سے اونچا ہو اور اسی لئے تلنگانہ کے چیف منسٹر نے یہ قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا،“ہندوستان آج اقتصادی ترقی کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور پچھلے سال ہندوستان میں سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) دیکھنے میں آئی۔”قابل ذکر ہے کہ سال 2021-22 میں کووڈ اور جیو پولیٹیکل تناؤ کے چیلنجوں کے باوجود ملک میں ایف ڈی آئی 83.57 ارب ڈالر کے برابر تھی۔ مودی نے کہا،“آج دنیا سمجھ رہی ہے کہ ہندوستان جو بھی کہتا ہے، وہی کام کرتا ہے۔

”انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے آئی ایس بی کو قوم کے لیے وقف کیا تھا۔ آج اس کا شمار ایشیا کے بہترین بزنس اسکولوں میں ہوتا ہے۔ اس ادارے سے اب تک 50,000 طلباء تعلیم حاصل کر چکے ہیں

۔ہندوستان میں صنعت، کاروبار اور اختراع کے میدان میں تیز رفتار ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا،“آج، ہندوستان جی 20 ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ اسمارٹ فون ڈیٹا کے استعمال کے لحاظ سے ہندوستان پہلے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

تقریب میں موجود طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان کے پاس اسٹارٹ اپس کا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، یہ صارفین کی مارکیٹ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹیل انڈیکس میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس بی سے سیکھنے کے بعد وہ ملک میں کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں اور بڑی کمپنیوں کے انتظام کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔مختلف ایجنسیوں نے 2022-23 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 7-7.5 فیصد کے درمیان رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے اپریل کے تخمینہ میں موجودہ مالی سال کے لیے ترقی کی پیشن گوئی کو 7.8 فیصد سے گھٹا کر 7.2 فیصد کر دیا ہے۔ مرکزی بینک نے اپریل میں افراط زر کے دباؤ کی وجہ سے اپنی ترقی کی پیشن گوئی کو کم کر دیا تھا۔ اسی طرح، ریٹنگ ایجنسی ایس این پی (اسٹینڈرڈز اینڈ پورز) نے رواں مالی سال کی شرح نمو کو اپریل میں 7.8 فیصد سے کم کر کے 7.3 فیصد کر دیا ہے۔

صنعتی ادارے فکی اور اے ڈی بی (ایشین ڈویلپمنٹ بینک) نے بالترتیب 7.4 اور 7.5 شرح نمو کا اندازہ لگایا ہے، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہوگی۔ مودی نے کہا ہے کہ 21ویں صدی کا ہندوستان خود کفیل ہندوستان اورمیک ان انڈیا کے خواب کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اسٹارٹ اپس دنیا میں اثرچھوڑرہے ہیں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے ہندوستان دنیا کا تیسراسب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم رکھتا ہے۔

ہندوستان اسٹارٹ اپس ڈاٹا کھپت میں پہلے مقام کاحامل ہے ۔گلوبل رئٹیل انڈیکس میں دنیا میں ہندوستان تیسرابڑااسٹارٹ اپ ایکوسسٹم رکھتا ہے۔ اگرہمارے گذشتہ 8برسوں کا موازنہ تین دہائیوں سے کریں تو ہم یہ محسوس کریں گے کہ سیاسی عزم اور عدم استحکام کی وجہ سے ضرورت کے باوجو د اصلاحات نہیں کئے گئے۔ملک بڑے فیصلے نہیں لے سکا۔2014کے بعد ہندوستان نے سیاسی عزم اور اصلاحات کو دیکھا ہے۔

انہوں نے آئی ایس بی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس بی کا شمار ایشیاکے سرکردہ بزنس اسکولس میں ہوتا ہے۔آئی ایس بی سے کامیاب ہونے والے افراد مختلف تجارتوں میں اپنے رول کے ذریعہ ہندوستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔ملک کی ترقی میں آئی ایس بی کے سابق طلبہ نے بہتر رول اداکیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے آئی ایس بی کے طلبہ نے کئی اسٹارٹ اپس تیار کئے جوملک کے لئے فخر کی بات ہے۔یہاں کے طلبہ کئی کمپنیوں کے انتظامات کو سنبھال رہے ہیں جو ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ ہندوستان کا مطلب تجارت ہے۔ہندوستان جی 20ممالک کے گروپ میں تیزی کے ساتھ بڑھتی معیشت بن گیا ہے۔