نئی دہلی: حیدرآباد میں واقع راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آر جی آئی اے) کا سرکاری ’ایکس‘ اکاؤنٹ پیر کو ہیک کر لیا گیا، تاہم بعد میں اسے بحال کر لیا گیا۔ جی ایم آر حیدرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ٹیم نے فوری طور پر اکاؤنٹ ہیک ہونے کا پتہ لگا لیا اور ضروری اقدامات کرتے ہوئے اسے بحال کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، اس معاملے میں شہر کی سائبر سکیورٹی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا، ’’ہمارے پاس آئی ٹی اور سکیورٹی کے مضبوط انتظامات ہیں اور ہماری ٹیم فوری طور پر اکاؤنٹ بحال کرنے میں کامیاب رہی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ تمام معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پی) پر عمل کیا گیا ہے۔‘‘