آج شام آئے گا سمندری طوفان گلاب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2021
آج شام آئے گا سمندری طوفان گلاب
آج شام آئے گا سمندری طوفان گلاب

 

 

حیدرآباد: خلیجِ بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’گلاب‘ آج شام ملک کی کچھ ریاستوں میں اپنا اثر دکھا سکتا ہے۔

شام تک طوفان آندھرا پردیش اور اوڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان ’گلاب‘ 95 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ اوڑیسہ کے علاقے گوپال پور اور آندھرا پردیش کے علاقے کالینگا پٹنم کے درمیانی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے دونوں ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلاء کرایا جا رہا ہے۔