پی ایم کیرس فنڈ کے تحت اسپتالوں کو ملے گا آکسیجن پلانٹ : حکومت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
پی ایم کیرس فنڈ کے تحت اسپتالوں کو ملے گا آکسیجن پلانٹ
پی ایم کیرس فنڈ کے تحت اسپتالوں کو ملے گا آکسیجن پلانٹ

 

 

 نئی دہلی

مرکزی وزارت صحت نے کہاہے کہ پی ایم کیرس فنڈ یعنی ایمرجنسی صورتحال میں وزیراعظم کے شہریوں کی امداد اور راحت فنڈ کے تحت ملک کے 100 نئے اسپتالوں میں اُن کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا۔ یہ فیصلہ با اختیار گروپ دوئم کی میٹنگ میں کیا گیا۔ کووڈ کے دوران ضروری طبی سازو سامان اور آکسیجن کی دستیابی کا جائزہ لینے کیلئے یہ میٹنگ کل ہوئی تھی۔

با اختیار گروپ دوئم نے وزارت صحت کو ہدایت دی ہے کہ پلانٹس نصب کرنے کی خاطر منظوری پر غور کرنے کیلئے دوردراز کے مقامات پر 100 اسپتالوں کی نشاندہی کی جائے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاہے کہ کووڈ سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں میڈیکل آکسیجن کی خاص اہمیت ہے اور 12 ریاستوں سے خاص طور پر میڈیکل آکسیجن کی مانگ بڑھتی جارہی ہے جہاں کووڈ کے زیرعلاج مریض زیادہ ہیں۔ اِن ریاستوں میں مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، اترپردیش، دلّی، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان شامل ہیں۔