ممبئی میں موسلا دھار بارش۔ اب تک 25 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-07-2021
تباہ کن بارش سے شہر ٹھپ
تباہ کن بارش سے شہر ٹھپ

 

 

 ممبئی: ممبئی میں موسلادھار بارش کے درمیان کئی مکانات اور دیوار منہد ہونے کے واقعات پیش آئے، جن میں اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔عام زندگی بری طرح سے متاثر ہے۔کام کاج بالکل ٹھپ ہوگیا ہے۔ چیمبور کے بھرت نگر علاقہ میں دیوار گرنے کے سبب 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ وکرولی کے سوریہ نگر میں کئی مکانات منہدم ہونے کے سبب اب تک 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں ہی علاقوں میں متعدد افراد کو محفوظ نکالا گیا ہے اور ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور راحت اور بچاؤ کی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں پانی پانی ہے اور مکانات گرنے کی خبریں آرہی ہیں۔