ہماچل میں شدید بار ش: مرکزکی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2021
ہماچل میں شدید بار ش
ہماچل میں شدید بار ش

 

 

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے زبردست بارش کے سبب ہماچل پردیش میں ہونے والی تباہی کے بارے میں وزیر اعلی جے رام ٹھاکر سے بات کی ہے اور مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے پیر کو مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیا کہ "میں نے ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات کے بارے میں وزیر اعلی جے رام ٹھاکر جی سے بات کی ہے۔ امدادی کاموں کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جلد وہاں پہنچ رہی ہیں۔

The situation in Himachal Pradesh due to heavy rains is being closely monitored. Authorities are working with the State Government. All possible support is being extended. I pray for the safety of those in affected areas.

وزارت داخلہ اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ہماچل کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔‘‘ واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں ضلع کانگڑا کے دھرم شالہ اور بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے مانجھی کھڈ میں شدید سیلاب نے بھاگ سوناگ سمیت خطے کے نچلے علاقوں میں زبردست تباہی مچی ہے۔ سیلاب کے باعث نہروں میں طغیانی آئی ہے اور ان کے کنارے واقع متعدد مکانات ، کچی بستیوں اور گاڑیاں بہہ گئیں ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے متعدد پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، جبکہ سڑکوں پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈ کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔