نئی دہلی، پڈوچیری اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں رات بھر ہونے والی شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید بارش کے پیش نظر وزیر داخلہ اے نمشیوائم نے جمعرات کو پڈوچیری اور کرائیکل علاقوں کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پڈوچیری میں سات سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہنگامی حالات میں مدد کے لیے آنے والی فون کالز کا جواب دینے کے لیے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ’پی ٹی آئی۔
بھاشا‘ کو بتایا کہ محکمۂ محصولات اور دیگر محکمے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ عارضی اسمبلی اسپیکر اے امبالگن نے بدھ کو وزیر اعلیٰ این رنگاسامی کو ایک یادداشت پیش کرکے نشیبی علاقوں میں جمع پانی کی نکاسی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی۔