پتنجلی کو50 لاکھ روپے جمع کرنے کی ہائی کورٹ کی ہدایت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2024
پتنجلی کو50 لاکھ روپے جمع کرنے کی ہائی کورٹ کی ہدایت
پتنجلی کو50 لاکھ روپے جمع کرنے کی ہائی کورٹ کی ہدایت

 

ممبئی: ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے معاملے میں، بامبے ہائی کورٹ نے پتنجلی آیوروید کو عدالت کے عبوری حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اگست 2023 میں ایک عبوری حکم میں، ہائی کورٹ نے پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کو منگلم آرگنکس لمیٹڈ کی طرف سے دائر ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے مقدمے میں اپنے کافور کی مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا تھا۔

جسٹس آر آئی چھاگلا کی سنگل بنچ نے 8 جولائی کو کہا کہ پتنجلی نے جون میں داخل کردہ ایک حلف نامہ میں مذکورہ کافور مصنوعات کی فروخت کے خلاف حکم امتناعی کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔ جسٹس چھاگلا نے حکم میں کہا کہ مدعا علیہ نمبر ایک (پتنجلی) کی جانب سے 30 اگست 2023 کے حکم کی خلاف ورزی عدالت برداشت نہیں کرے گی۔

آرڈر کی ایک کاپی بدھ کو دستیاب کرائی گئی۔ بنچ نے کہا کہ پتنجلی کو حکم کی خلاف ورزی/توہین کا حکم دینے سے پہلے 50 لاکھ روپے جمع کرنے کی ہدایت دینا مناسب ہوگا۔ ہائی کورٹ کیس کی مزید سماعت 19 جولائی کو کرے گی۔