ہردیپ سنگھ پوری راجیہ سبھا کی نشست سے مستعفی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 14-11-2026
ہردیپ سنگھ پوری راجیہ سبھا کی نشست سے  مستعفی
ہردیپ سنگھ پوری راجیہ سبھا کی نشست سے مستعفی

 



نئی دہلی: مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ کے روز اتر پردیش سے راجیہ سبھا کی اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ مدھیہ پردیش سے بلا مقابلہ دوبارہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ اتر پردیش سے ہردیپ سنگھ پوری کی رکنیت کی مدت 25 نومبر کو ختم ہونے والی تھی۔

وہ 5 نومبر کو مدھیہ پردیش سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے، جہاں ان کی نئی مدتِ رکنیت 2 اپریل 2030 تک ہوگی۔ ہردیپ سنگھ پوری کو مدھیہ پردیش کی اس نشست کے لیے نامزد کیا گیا تھا جو سابق مرکزی وزیر ایل مروگن کے گزشتہ ماہ استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ایل مروگن نے 2029 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل تمل ناڈو میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اپنی نشست چھوڑی تھی۔

راجیہ سبھا کی نشست خالی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایوان کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا: ’’ہردیپ سنگھ پوری، جو اتر پردیش کی نمائندگی کرنے والے راجیہ سبھا کے منتخب رکن تھے، نے ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور چیئرمین راجیہ سبھا نے ان کا استعفیٰ 14 نومبر 2026 سے منظور کرلیا ہے۔‘‘