نئی دہلی: مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کے روز مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین اور بھارت کے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں انہیں عہدے کا حلف دلایا۔
Vice-President of India and Chairman of the Rajya Sabha, Shri C. P. Radhakrishnan, administered the oath of office to Shri Hardeep Singh Puri as an elected Member of the Rajya Sabha from Madhya Pradesh at Parliament House today. Union Ministers Shri Rajiv Ranjan Singh, Dr. Mansukh Mandaviya and Shri Arjun Ram Meghwal, along with other dignitaries, were present on the occasion. @HardeepSPuri
— Vice-President of India (@VPIndia) November 17, 2026
نائب صدر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا، ’’بھارت کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں مدھیہ پردیش سے منتخب راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے جناب ہردیپ سنگھ پوری کو عہدے کا حلف دلایا۔‘‘ اس موقع پر مرکزی وزرا راجیو رنجن سنگھ، منسکھ مانڈویا اور ارجن رام میگھوال سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔