گیان واپی مسجد:پولیس کمشنر کی مسجد کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-05-2022
گیان واپی مسجد:پولیس کمشنر کی مسجد کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ
گیان واپی مسجد:پولیس کمشنر کی مسجد کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ

 

 

آواز دی وائس،وارانسی

وارانسی کی گیان واپی مسجد کمپلیکس سروے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ 23 مئی2022 کو وارانسی کی عدالت میں گیان واپی سے متعلق تمام معاملات کی سماعت ہونے والی ہے۔

اس سے پہلے پولیس کمشنر اے ستیش گنیش نے انجمن انصاریہ مسجد کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی، جو گیان واپی مسجد کی نگرانی کرتی ہے۔

اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ آنے والے تہواروں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افواہوں کو روکنے اور سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کی بھی بات ہوئی۔

پولیس کمشنر کے کیمپ آفس میں ہونے والی میٹنگ میں کمیٹی کے جوائنٹ سیکرٹری ایم ایس یاسین بھی موجود تھے۔ کمیٹی کے سیکرٹری اور مفتی شہرعبدالباطن نعمانی کے مطابق پولیس کمشنر سے ملاقات معمول کے مطابق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ وقتاً فوقتاً پولس افسران سے باقاعدہ میٹنگ ہوتی رہتی ہے۔

کمیٹی کے لوگوں نے امن و امان برقرار رکھنے میں ہر قسم کے تعاون کی بات کی۔ قبل ازیں جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بھی مسجد کمیٹی کے لوگوں اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔