کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
جنوبی ہند کالی کٹ کیرالا کے مرکز الثقافۃ السنیہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی پورے 30 دنوں کے لئے عظیم الشان پیمانہ پر ہر روز دعوت افطارکا اہتمام کیا جا تا ہے۔ جس میں حفاظ، طلبا،مریض،مسافراور اہل ثروت حضرات ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ وقت افطار روایتی انداز میں حلقہ ذکر اور دعا کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔اس سلسلہ میں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے رمضان لیالی Logoکی رسم رونمائی کی اور باضابطہ طور پر ایک استقبالیہ کمیٹی کی تشکیل بھی کی۔رمضان لیالی اسکیم کے تحت مرکزکیمپس میں رمضان خطبات،دینی وروحانی اجلاس،فلاحی امور،غریبوں
یتیموں میں تقسیم کپڑا،اجتماعی اعتکاف،شب بیداری،حلقہ ذکر،بدر مولود،شب قدر پروگرامس شامل ہیں۔اسکیم کے تحت دیہی علاقے،پسماندہ طبقہ،ہسپتالوں،پبلک ٹرانسپورٹ،پناہ گزیں کیمپوں یتیم اور بے سہارا غریب لوگ مستفیض ہونگے۔اس موقع پر رمضان کے 25/شب کو نیشنل روحانی اجلاس کا انعقاد بھی ہوگا۔ جس میں ہزاروں کی تعدادمیں فرزندان توحید کی شرکت ہوگی۔ اس موقع پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابو بکر احمد نے کہاکہ مضان کی آمد آمد ہے، یہ مہینہ اپنے دامن میں بے پناہ رحمتیں،برکتیں،قربت الہی،روحانی تقویت عطا کرتا ہے۔ماہ صیام رحمت،مغفرت،اور بخشش کا مہینہ ہے،مسلمانوں کو چاہئے کہ اس کی قدر کریں،شیخ نے کہاکہ رمضان المبارک میں خیرات،صدقات،عبادت وریاضت کے ذریعہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔