جنرل راوت اور مدھولیکا کی استھیاں گنگا میں سپرد آب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-12-2021
جنرل راوت اور مدھولیکا کی استھیاں گنگا میں سپرد آب
جنرل راوت اور مدھولیکا کی استھیاں گنگا میں سپرد آب

 

 

ہریدوار  : تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہوئے جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کی استھیوں کو آج ’گنگا ‘ کے سپرد کردیا گیا۔

یہ ذمہ داری ان کی دونوں بیٹیوں نے انجام دی ،جنہوں نے کل دہلی میں آخری رسوم میں اپنے والدین کی چتا کو بھی آگ دکھائی تھی۔ کریتیکا اور تارینی نے آج انتہائی جذباتی لمحات میں ہریدوار میں اپنے والدین کی استھیوں کو پورے احترام کے ساتھ ’گنگا‘ کے سپرد کیا۔

دونوں بیٹیوں نے آج صبح دہلی چھاؤنی کے بیرار اسکوائر شمشان سے اپنے والدین کی استھیاں لیں جنہیں ایک کلش میں رکھا گیا تھا ۔جسے سرخ کپڑے میں باندھاگیا تھا۔

بیٹیوں نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے والدین کی استھیوں کا دونوں ہاتھ جوڑ کر نمن کیا۔ اس کے بعد وہ استھیاں لے کر ہریدوار روانہ ہوگئی تھیں۔ یا د رہے کہ کل شام کو سرکاری اعزاز کے ساتھ، جنرل راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا کو دونوں بیٹیوں نےدہلی کینٹ میں ایک ہی چتا پر سپرد آتش کیا تھا۔