گرمیت رام رحیم کو 48 گھنٹے کی کسٹڈی پیرول

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
خودساختہ بابا کو کچھ راحت
خودساختہ بابا کو کچھ راحت

 

 

 آواز دی وائس ۔روہتک

روہتک کی سناریا جیل میں عصمت دری اور قتل کے قصور میں جیل کی سزا کاٹ رہے سرسا ڈیرا چیف گرمیت رام رحیم کو 48 گھنٹے کی کسٹڈی پیرول ملی ہے۔ فی الحال گرمیت رام رحیم گروگرام پہنچ گئے ہیں۔

رام رحیم بیمار ماں سے ملنے کے لیے گرو گرام گئے ہیں۔ انھوں نے بیماریاں ماں سے ملنے کے لیے ہی پیرول مانگی تھی۔ واضح رہے کہ رام رحیم کی ماں کا میدانتا میں علاج چل رہا ہے۔ پیرول کے دوران رام رحیم اپنی ماں کے پاس ہی رہیں گے۔

اس سے قبل ہریانہ میں منوہر لال کھٹّر حکومت نے 24 اکتوبر کو متنازعہ ڈیرا سچا سودا چیف گرمیت رام رحیم کو ایک دن کی پیرول دی تھی، جو اپنی دو شاگردوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں 20 سال کی جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اور جسے عدالتوں کے ذریعہ کئی بار ضمانت دینے سے منع کیا جا چکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 25 اگست 2017 سے رام رحیم سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اسی دن پنچکولہ واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے رام رحیم کو سادھویوں سے عصمت دری معاملہ کا قصوروار قرار دیا تھا۔