پانچویں دن بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2022
پانچویں دن بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ
پانچویں دن بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

 

 

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو مسلسل پانچویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

اس اضافے کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر کو پار کر گیا ہے۔

دہلی میں 80 پیسے کی چھلانگ کے ساتھ، پٹرول کی قیمت 100.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 70 پیسے اضافے کے ساتھ 91.47 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

وہیں پیر کو پٹرول 99.41 روپے اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر تھا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 85 پیسے سے بڑھ کر 115.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75 پیسے سے بڑھ کر 99.25 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

تیل کمپنیوں نے 137 دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ آٹھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں سات گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

لندن برینٹ کروڈ آج 1.31 فیصد کم ہوکر 111.01 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.14 فیصد کم ہوکر 104.75 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

میٹرو….پیٹرول….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی............100.21.......91.47

کولکتہ ......109.68..94.62

………

99.25 چنئی ............. 105.94