اجمیر شریف سے بلند پوری صاحب تک: خواجہ غریب نوازؒ کا پیغام محبت پہنچا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 19-11-2026
اجمیر شریف سے بلند پوری صاحب تک: خواجہ غریب نوازؒ کا پیغام محبت پہنچا
اجمیر شریف سے بلند پوری صاحب تک: خواجہ غریب نوازؒ کا پیغام محبت پہنچا

 



بلند پوری صاحب (نکودر):درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین اور چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے 15 سے 17 نومبر 2026 تک پنجاب کے بلند پوری صاحب میں منعقد ہونے والی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس برائے عاجزی۔ مہربانی اور محبت  میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی غریب نوازؒ کی درگاہ کی نمائندگی کی۔

کانفرنس کے افتتاحی روز حاجی سید سلمان چشتی نے ہندوستان اور دنیا بھر سے آئے ہزاروں شرکا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بابا جی سنت بلبیر سنگھ جی مہاراج اور پنجاب کے معزز گورنر شری گلاب چند کٹاریہ جی بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے خواجہ غریب نوازؒ کے لازوال پیغام ’’سب سے محبت کرو اور کسی سے دشمنی نہ رکھو‘‘ کو پیش کیا اور اجمیر شریف اور پنجاب کے درمیان موجود روحانی تعلق کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چشتی سلسلے کے عظیم بزرگ حضرت بابا شیخ فرید گنج شکرؒ کی تعلیمات سری گرو گرنتھ صاحب جی میں فرید بانی کے نام سے محفوظ ہیں۔

حاجی سید سلمان چشتی نے کہا کہ ’’اجمیر شریف اور پنجاب گزشتہ 800 برس سے محبت اور سیوا کی ایک ہی زبان بول رہے ہیں۔ گرو کی مقدس کتاب میں بابا فرید کے اشعار ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ درگاہ اور گوردوارہ دونوں وحدانیت کے پیغام کے امین ہیں۔ ایک خالق۔ ایک نور اور ایک انسانیت۔ عاجزی۔ مہربانی اور محبت صرف ایسے نظریات نہیں جن کا ذکر کیا جائے بلکہ یہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہیں جنہیں ہمیں اپنے گھروں۔ اپنی برادریوں اور پوری دنیا میں روزانہ اپنانا چاہیے۔‘‘

تحریک کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں حاجی سید سلمان چشتی نے چشتی فاؤنڈیشن اجمیر شریف کی جانب سے ایچ کے ایل گلوبل رضاکاروں اور سیواداروں کو گلوبل پیس ایوارڈ پیش کیا۔ یہ اعزاز دنیا بھر میں عاجزی۔ مہربانی اور محبت کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے ان کی خدمات اور لگن کے اعتراف میں دیا گیا۔

روحانی بھائی چارے اور محبت کے اظہار کے طور پر بابا جی سنت بلبیر سنگھ جی مہاراج نے حاجی سید سلمان چشتی کو خصوصی ایچ کے ایل یادگاری نشان پیش کیا۔ یہ اعزاز اجمیر شریف کی چشتی روایت اور ایچ کے ایل گلوبل موومنٹ کے درمیان مضبوط تعلق کی علامت ہے۔

اس عالمی کانفرنس میں حاجی سید سلمان چشتی کے ساتھ یونٹی ارتھ کے نمائندے مسٹر بین بولر بھی شریک ہوئے۔ وہ بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کے اقدامات میں طویل عرصے سے ان کے شراکت دار رہے ہیں۔ دونوں کی مشترکہ موجودگی نے مذاہب اور قوموں کے درمیان پل قائم کرنے کے مشترکہ عزم کو نمایاں کیا۔ یہ شرکت 20 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں یونٹی ارتھ انڈیا کے سافٹ لانچ سے قبل اہمیت کی حامل تھی۔

تین روزہ کانفرنس میں ہندوستان۔ کینیڈا۔ برطانیہ۔ اٹلی۔ آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے روحانی رہنماؤں۔ معزز شخصیات۔ رضاکاروں اور روحانی جستجو رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تمام شرکا ایچ کے ایل کے اس وژن کے تحت جمع ہوئے تھے۔ ’’آئیے ہم اپنی ذات۔ اپنے گھروں۔ اپنے کام کی جگہوں۔ اپنی برادریوں اور پوری دنیا کو عاجزی۔ مہربانی اور محبت کے ذریعے حقیقی معنوں میں خوبصورت بنائیں۔‘‘