کشمیر میں برف باری سے ٹرانسپورٹ متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2021
کشمیر میں برف باری سے ٹرانسپورٹ متاثرہونا معمول کی بات ہے
کشمیر میں برف باری سے ٹرانسپورٹ متاثرہونا معمول کی بات ہے

 

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ہفتے کی علی الصبح سے ہی تازہ برف باری شروع ہوئی جس کے باعث فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوگیے

دریں اثنا وادی میں تازہ برف باری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے ٹھٹھرتی سردی سے لوگوں کو قدرے راحت نصیب ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ہفتے کی شام تک برف باری ہوسکتی ہے تاہم اتوار سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔

وادی کشمیر میں ہفتے کی علی الصبح سے تازہ برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوا۔

ایرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہفتے کے صبح کی پروازیں موخر کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ رن وے پر برف جمع ہونے کی وجہ سے پروازوں کا اٹھنا فی الوقت ناممکن بن گیا ہے۔

وادی کی سڑکوں پر تازہ برف باری سے پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل متاثر ہوگئی ہے-