کولگام انکاؤنٹر میں چار دہشت گرد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-11-2021
کولگام انکاؤنٹر میں چار دہشت گرد ہلاک
کولگام انکاؤنٹر میں چار دہشت گرد ہلاک

 


آواز دی وائس، سری نگر

جموں و کشمیر کے کولگام کے پونبے اور گوپال پورہ میں چار دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

اس تصادم میں ٹی آر ایف کمانڈر سکندر بھی مارا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران سیکورٹی فورسز نے ایک علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دہشت گردوں کو گھیرے میں دیکھ کر انہوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی۔

پورے علاقے میں نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ فی الحال پولیس نے 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بعد مقامی پولیس نے سیکورٹی فورسز کی مدد سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

اسی دوران ایک جگہ چھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جواب میں سیکورٹی فورسز نے پہلے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کی تنبیہ کی۔ دہشت گردوں نے اسے نظر انداز کیا اور فائرنگ شروع کر دی۔

خبر لکھے جانے تک سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر کے آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ جاری دونوں تصادم میں اب تک چار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز اپنے کام میں مصروف ہیں۔ جلد دیگر دہشت گردوں کا بھی قلع قمع کر دیا جائے گا۔