سدھارتھ نگر:چاربنگلہ دیشی شہری گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-05-2022
سدھارتھ نگر:چاربنگلہ دیشی شہری گرفتار
سدھارتھ نگر:چاربنگلہ دیشی شہری گرفتار

 

 

سدھارتھ نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کی پولیس اور ایس ایس بی کے مشترکہ مہم میں غیر قانونی طریقے نیپال سرحد عبور کرنے والے چار بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈاکٹر ایس بی سنگھ نے منگل کو بتایا کہ نیپال سرحد پر پیر کی دیر رات ایس ایس بی اور موہانا پولیس کی مشترکہ ٹیم چیکنگ کررہی تھی کہ ککرہوا سرحد سے نیپال جانے کی منصوبے کے تحت چار بنگلہ دیشی رسیل احمد عرف زمان،صائم بھوئیان، شکیب احمد حسین، محمد نجم الحسن کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کو فارنر ایکٹ1946 کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔