کلیان سنگھ کی آخری رسومات ادا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-08-2021
 کلیان سنگھ کی آخری رسومات ادا
کلیان سنگھ کی آخری رسومات ادا

 


آواز دی وائس، بلند شہر

ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ اور راجستھان-ہماچل پردیش کے سابق گورنر کی آج آخری رسومات ادا کر دی گئی۔

کلیان سنگھ کا سرکاری اعزاز کے ساتھ بلند شہر ضلع کے بنشی گھاٹ ، ناروہ میں

رسومات ادا کی گئی۔

 ان کے بیٹے راج ویر سنگھ نے ان کے منھ میں آگ دی۔

اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ سمیت کئی بڑے لیڈروں نے سابق وزیراعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آخری رسومات کے بعد سابق وزیراعلیٰ کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا۔

آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل ان کی جسد خاکی کوعلی گڑھ کے مختلف راستوں سے گزارا گیا، جہاں ہزاروں عقیدت مندوں نے نم اآنکھوں کے ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز لمبی بیماری کے بعد کلیان سنگھ کا  لکھنومیں ہوا تھا۔ آج ان کی آخری رسومات کردی گئی۔