اسلامی رسم و رواج سے تدفین: چھگن بائی کی خواہش پوری کردی گئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
چھگن بائی کشن اوھاد اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ
چھگن بائی کشن اوھاد اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ

 

 

پونے ۔چھگن بائی کشن اوھاد نامی اس بزرگ خاتون نے اپنی بیٹی لکشمی کو وصیت کی تھی کہ اگر میں رمضان کے مہینے میں مرجاؤں گا تو مسلمان رسم و رواج کے مطابق میری نماز ادا کرنا اور مجھے قبرستان میں دفن کرنا ۔ بیٹی لکشمی اور داماد راہول پٹولے نے ان کی یہ آخری خواہش پوری کی ۔ مول نیواسی مسلم منچ پونے کے انجم انعام دار اور ان کی ٹیم نے تمام کارروائی مکمل کی۔ہمارے لئے چھگن بائی کی یہ سچی کہانی ایک فکر انگیز واقعہ ہے، اور یہ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ اس ملک میں مذهبی رواداری کی جڑیں کتنی گہری ہیں ۔