نجی کمپنی کا تیار کردہ پہلا کثیرالمقاصد جہاز بحریہ میں شامل

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2026
نجی کمپنی کا تیار کردہ پہلا کثیرالمقاصد جہاز بحریہ میں شامل
نجی کمپنی کا تیار کردہ پہلا کثیرالمقاصد جہاز بحریہ میں شامل

 



نئی دہلی، ہندوستان کی ایک نجی جہاز ساز کمپنی کے تیار کردہ پہلے کثیرالمقاصد جہاز ’سمرتھک‘ کو جمعہ کے روز ہندوستانی بحریہ میں شامل کر لیا گیا۔ اسے جنگی جہازوں کی تیاری میں ملکی صنعت کے کردار کو بڑھانے کی سمت ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

کرواڑ میں واقع بحری اڈے پر نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کی موجودگی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن نے کہا کہ اس جہاز کو لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) نے تمل ناڈو کے کٹوپلی میں واقع اپنے جہاز سازی مرکز میں تیار کیا ہے۔ اس جہاز میں 75 فیصد سے زیادہ مقامی طور پر تیار کردہ سامان استعمال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر کرناٹک کے وزیر محنت سنتوش لاڈ بھی موجود تھے۔ ایڈمرل سوامی ناتھن نے اس جہاز کو بحریہ میں شامل کیے جانے کو ’خود انحصاری‘ کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کا ڈیزائن تیار کرنے سے لے کر انجینئرنگ اور تعمیر تک کے تمام کام ایل اینڈ ٹی کے جنگی جہازوں کے ڈیزائن مرکز اور جہاز سازی کی اکائی میں انجام دیے گئے ہیں۔