بی ایس ایف ہیڈکوارٹرمیں جوان نے چارساتھیوں کو مارکرخودکشی کرلی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بی ایس ایف ہیڈکوارٹرمیں جوان نے چارساتھیوں کو مارکرخودکشی کرلی
بی ایس ایف ہیڈکوارٹرمیں جوان نے چارساتھیوں کو مارکرخودکشی کرلی

 

 

امرتسر: پنجاب کے شہر امرتسر سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کی اطلاع ہے۔

اس حملے میں پانچ فوجی شہید ہوئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ بی ایس ایف کے ایک جوان نے کیمپ کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

چار جوانوں کی شہادت کے علاوہ تقریباً بارہ جوان زخمی ہیں۔

انھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ گولی چلانے والے سپاہی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ آج صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔

فی الحال بی ایس ایف کی جانب سے اس واقعے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئی ہیں۔