ٹرین کی 4 بوگیوں میں آگ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ٹرین کی 4 بوگیوں میں آگ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
ٹرین کی 4 بوگیوں میں آگ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

 

 

مورینا: جمعہ کو پنجاب کے ادھم پور سے چھتیس گڑھ کے درگ جانے والی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں 4 بوگیاں دھویں میں گھری ہوئی تھیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ تمام مسافر بروقت ٹرین سے باہر نکل گئے۔ اس لیے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ٹرین کو مورینا کے قریب ہیتم پور ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔