ٹوئٹر کو حتمی نوٹس ، آئی ٹی رولز پر عمل کرنے کا حکم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ٹیوٹر اور حکومت میں تناو
ٹیوٹر اور حکومت میں تناو

 

 

 نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ٹوئٹر کو نئے آئی ٹی سے متعلق اصولوں پر عمل کرانے کے مقصد سے حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے ٹوئٹر کو بھیجا گیا تیسر نوٹس ہے۔ وزارت نے تازہ نوٹس میں کہا ہے کہ گزشتہ دو نوٹسوں کے ٹوئٹر کی جانب سے معقول جواب نہیں دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹوئٹر کی جانب سے اب بھی حکومت کے نئے آئی ٹی سے متعلق اصولوں پر عمل نہیں کیا جاتا تو اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔