کسان تحریک کو چھ ماہ مکمل،آج یوم سیاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2021
آج یوم سیاہ
آج یوم سیاہ

 

 

نئی دہلی

نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، کسان جو پچھلے 6 ماہ سے دہلی کی سرحدوں پر دھرنے پر بیٹھے ہیں، اب انہوں نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے.

۔ 26 مئی کو کسان تحریک کے 6 ماہ مکمل ہونے پر کسان یوم سیاہ منائیں گے۔

کئی دور کی بات چیت بے نتیجہ رہنے کے بعد بھی کسان اس امید میں دھرنے پر بیٹھے ہیں کہ ایک دن تحریک کامیاب ہوں گی اور ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔

اس دوران کسانوں کی جانب سے بات کرنے کی بھی پہل کی گئی لیکن حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

بھارتیہ کسان یونین نے اپیل کی ہے کہ 26 مئی کو سبھی کسان اپنے گھر پر کالے جھنڈے لگائیں، گاؤں میں سبھی کسان حکومت کا پتلہ جلائیں اور گاؤں کے مرکزی چوراہے پر سبھی کسان پر امن احتجاجی مظاہرہ کریں۔کسان کی جانب سے اسے لے کر سنگھو بارڈر اور ٹکری بارڈر پر تیاریاں کی گئی ہیں۔

(ان پٹ ایجنسی )