جامعہ نگر : سلنڈر دھماکہ ۔ایک ہلاک ،پانچ افراد زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2022
جامعہ نگر کے ریستوراں میں  سلنڈر دھماکہ ۔پانچ افراد زخمی
جامعہ نگر کے ریستوراں میں سلنڈر دھماکہ ۔پانچ افراد زخمی

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

جامعہ نگر کے تکونا پارک میں ایک زبردست دھماکہ ہوا۔جس میں ایک نوجوان ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ ایک ریستوراں کے ڈیپ فریزر میں ہوا۔ جس کے سبب افراتفری مچ گئی ۔

زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ چار زخمیوں کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے ،جن میں سے دو کو ونٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ اس واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا تھا۔ تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ۔