اتراکھنڈ: بہو نے لگایا الزام، سابق وزیر نے کی خودکشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-05-2022
اتراکھنڈ: بہو نے لگایا الزام،  سابق وزیر نے کی خودکشی
اتراکھنڈ: بہو نے لگایا الزام، سابق وزیر نے کی خودکشی

 

 

نینی تال: اتراکھنڈ کے سابق وزیر راجندر بہوگنا نے بدھ کے روز خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

  کانگریس پارٹی کے راجندر بہوگنا نے بدھ کو ہلدوانی میں ایک اوور ہیڈ ٹینک پر چڑھ کر خود کو گولی مار لی۔ نینیتال کے ایس ایس پی پنکج بھٹ نے بتایا بہوگنا کے خلاف تین دن قبل اس کی پوتی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اسے گہرا صدمہ پہنچا تھا۔

بہوگنا نے خود بدھ کو 112 پر پولیس کو کال کی اور بتایا کہ وہ ٹینک کے اوپر چڑھ گیا ہے۔ م

وقع پر پہنچی پولیس نے لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے بہوگنا کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن سابق وزیر پولیس کو کہتے رہے کہ وہ بے قصور ہیں۔ بعد میں بہوگنا نے خود کو سینے میں گولی مار لی اور وہ موقع پر ان کی موت ہوگئی۔

پولیس نے اس پورے معاملے میں راجندر بہوگنا کی بہو، سمدھی اور پڑوسی کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے راجندر بہوگنا کے بیٹے اجے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ راجندر تاحیات کانگریس سے وابستہ رہے، وہ روڈ ویز ایسوسی ایشن سمیت کئی دیگر تنظیموں میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ وہ ہلدوانی ڈپو کی ورکشاپ میں سینئر کلرک کے طور پر کام کر رہے تھا اوراسی سال 31 اکتوبر2022 کو ریٹائر ہونے والے تھے۔