اردو اکادمی، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلوں کا سلسلہ جاری

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 30-10-2026
 اردو اکادمی، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلوں کا سلسلہ جاری
 اردو اکادمی، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلوں کا سلسلہ جاری

 



نئی دہلی: اردو زبان و ادب کے فروغ اور نئی نسل کو اپنی تہذیبی و ثقافتی وراثت سے جوڑنے کے مقصد سے اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام تعلیمی و ثقافتی مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مقابلوں میں دہلی کے مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نہ صرف بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں بلکہ اپنی علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھی شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اردو اکادمی ہر سال پرائمری سے سینئر سیکنڈری سطح تک کے طلبا و طالبات کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔ ان کا بنیادی مقصد بچوں میں اردو زبان سے دلچسپی پیدا کرنا اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ صحت مند مسابقت کا جذبہ فروغ دینا ہے۔ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو اول۔ دوم اور سوم انعامات کے علاوہ حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔ اس سال ان مقابلوں کا سلسلہ 6 نومبر تک جاری رہے گا۔

بلند خوانی کے مقابلے میں 34 طلبا کی شرکت

29 اکتوبر کو پرائمری زمرے کا بلند خوانی مقابلہ منعقد ہوا جس میں تقریباً 34 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ بچوں نے اپنی تلفظ کی درستگی۔ ادائیگی اور روانی سے جج صاحبان کو متاثر کیا۔ اس مقابلے میں ڈاکٹر شفیع ایوب اور ڈاکٹر ہردے بھانو پرتاپ نے منصفین کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

منصفین کے فیصلے کے مطابق انعم فاطمہ بنت جاوید اختر از جامعہ مڈل اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ۔ عاطفہ بنت محمد سلیم از رابعہ گرلز پبلک اسکول گلی قاسم جان اور سید زریش انور ولد ذیشان انور از سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔

دوم انعام کے لیے فاطمہ عارف بنت محمد عارف از سروودیہ کنیا ودیالیہ نور نگر اور محمد اسد اقبال انصاری ولد محمد شوکت انصاری از سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ کو منتخب کیا گیا۔

سوم انعام حاصل کرنے والوں میں فائزہ بنت محمد عارف سیفی از الفلاح اسلامک اسکول گھونڈہ۔ جنید قاضی ولد عبدالاحب از نیو ہورائزن پبلک اسکول نظام الدین اور صائمہ بیگم بنت نوید از سروودیہ ودیالیہ مڈل اردو میڈیم بلبلی خانہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئمہ بنت امان احمد از زینت محل گورنمنٹ سروودیہ کنیا ودیالیہ جعفرآباد اور ہبہ بنت محمد شاکر از سروودیہ کنیا ودیالیہ نمبر 2 زینت محل لال کنواں کو حوصلہ افزائی کے انعامات کے لیے منتخب کیا گیا۔

اجتماعی نغمہ خوانی میں حب الوطنی کے نغموں کی گونج

اسی روز دوپہر ساڑھے 12 بجے پرائمری