اسمبلی الیکشن: ریلی کی پابندیوں میں 22 جنوری تک توسیع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-01-2022
اسمبلی الیکشن: ریلی کی پابندیوں میں 22 جنوری تک توسیع
اسمبلی الیکشن: ریلی کی پابندیوں میں 22 جنوری تک توسیع

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے دوران ریلیوں اور جلسوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

کورونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے پابندی 22 جنوری2022 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی 300 افراد یا ہال کی 50 فیصد گنجائش کو پارٹیوں کی انڈور میٹنگ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 8 جنوری کو انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے 15 جنوری تک جلسوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

آج صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے ریلیوں پر پابندی میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔