ڈرامہ 'سی آئی ڈی' کے مشہور اداکار وینٹی لیٹر پر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2023
ڈرامہ 'سی آئی ڈی' کے مشہور اداکار وینٹی لیٹر پر
ڈرامہ 'سی آئی ڈی' کے مشہور اداکار وینٹی لیٹر پر

 

ممبئی : ہندوستان میں ایک سی آئی ڈی کے کردار کو زندہ کرنے کا سہرا دنیش فیٹنس کے سر تھا جو اب زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔کیونکہ کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا اہم کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فیڈنس کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 57 سالہ دنیش فیڈنس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دنیش فیڈنس دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

ٹی وی چینل پر دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ڈرامے سی آئی ڈی کے عملے اور کاسٹ کو بھی فوری طور پر دنیش کی صحت سے متعلق مطلع کیا گیا جس کے بعد اداکار کی عیادت کے لیے ٹیم اسپتال پہنچی۔ اداکار کی صحت کے حوالے سے اس خبر نے ان کے مداحوں کو خاصہ پریشان کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر دنیش فیڈنس کی صحت مندی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔ دنیش فیڈنس نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔