ڈاکٹر محمد اکرم شعبہ عربی، دہلی یونی ورسٹی کے نئے صدر منتخب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2026
 ڈاکٹر محمد اکرم شعبہ عربی، دہلی یونی ورسٹی کے نئے صدر منتخب
ڈاکٹر محمد اکرم شعبہ عربی، دہلی یونی ورسٹی کے نئے صدر منتخب

 



نئی دہہلی : دہلی یونی ورسٹی کے شعبہ عربی کے صدرکے طورپر ڈاکٹر محمد اکرم نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ایک عرصہ سے وہ اسی شعبے میں بطور استاد کام کررہے تھے۔کلاسیکل عربی پوئٹری اور ماڈرن عربک پروزان کا اختصاصی میدان ہے۔انھوں نے جامعۃ الفلاح سے عالمیت اور فضیلت کے بعدجامعہ ہمدرد سے گریجویشن کیا۔بعد ازاں دہلی یونی ورسٹی سے عربی زبان وادب میں ایم اے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے عربی میں پی ایچ ڈی کی۔ان کا تعلق اعظم گڑھ سے ہے۔
ڈاکٹر محمد اکرم نے اپنے پیش رو پروفیسر سید حسنین اختر سے عہدے کا چارج لیتے ہوئے کہا کہ وہ شعبہ عربی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے، تحقیقی معیار کو مزید بلند کرنے اور طالب علموں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 
ان کی کتابیں اور تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ایک کتاب نشاۃ المعاجم والمصطلحات العربیہ الطیبہ کے نام سے گذشتہ برس اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن نے شائع کی تھی۔اس کے علاوہ درجنوں مقالے عربی اور اردو کے موقر رسالوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر محمد اکرم قومی سیمیناروں اور تحقیقی اجلاسوں شریک ہوتے رہتے ہیں۔
وہ شعبہ عربی کی مختلف کمیٹیوں کے رکن کے طور پر بھی سرگرم رہے ہیں، بشمول لائبریری کمیٹی اور ایتھکس کمیٹی (CCRAیM)۔ ان کی نگرانی میں کئی تحقیقی مقالے مکمل ہو چکے ہیں، جن میں عربی فکشن کے فروغ میں عبد الوہاب مطاوی کے کردار پر ایک تجزیاتی مطالعہ وغیرہ بھی شامل ہے۔