تمل ناڈو میں نیٹ کے معاملے پر ڈی ایم کے، کانگریس ، ترنمول نے راجیہ سبھا سے کیا واک آؤٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-02-2022
تمل ناڈو میں نیٹ کے معاملے پر ڈی ایم کے، کانگریس ، ترنمول نے راجیہ سبھا سے کیا واک آؤٹ
تمل ناڈو میں نیٹ کے معاملے پر ڈی ایم کے، کانگریس ، ترنمول نے راجیہ سبھا سے کیا واک آؤٹ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے)کے اراکین نےتمل ناڈو کو نیٹ (این ای ای ٹی) میڈیکل کے داخلے کے امتحان سے باہر رکھنے کے معاملے پر بحث کے لیے ان کی تحریک التواء نامنظور کیے جانے کے خلاف جمعہ کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا اور مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ان کی حمایت میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین بھی ایوان سے باہر چلے گئے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان میں دستاویز رکھے جانے کے بعد جیسے ہی زیرو آور(وقفہ صفر) کی کاروائی شروع کرنا چاہی۔

ڈی ایم کے‘ کے رہنما تروچی شیوا نے تمل ناڈو میں نیٹ سے متعلق تحریک التواء کا مسئلہ اٹھایا۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ مرکز اور پارلیمنٹ سے متعلق مسئلہ نہیں ہے اس لیے انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے زیرو آور کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ترنمول کانگریس کے رکن ندیمُل کا نام پکارا۔ اس دوران ڈی ایم کے کے اراکین نے اپنے مطالبے پر زور زور سے بولنا شروع کردیا۔ کچھ اراکین چیئرکے قریب آ کر بولنے لگے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ڈی ایم کے اراکین کی طرف سے کہی گئی کوئی بھی بات ریکارڈ میں نہیں جائے گی۔

انہوں نے اراکین سے اپنی اپنی جگہوں پر لوٹنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک میں بحث کے دوران تمل ناڈو میں نیٹ کے مسئلے پر اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ نہ تو ایجنڈے میں ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کے سامنے ہے۔

اس دوران شوروغل کے درمیان زیرو آورکی کارروائی جاری رہی ہے۔