حراستی موت،نو پولیس اہلکاروں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
حراستی موت،نو پولیس اہلکاروں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری
حراستی موت،نو پولیس اہلکاروں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

 

 

جونپور:اتر پردیش کے ضلع جون پور کی ایک عدالت نے ایک حراستی موت کے معاملے میں نو پولیس اہلکاروں بشمول اس وقت کے بکشا پولیس اسٹیشن انچارج کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ چک مرزا پور کا رہنے والا پجاری یادو کی گزشتہ 11 فروری کو بکشا تھانے میں پولیس حراست میں موت ہوگئی تھی ۔

اس معاملے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) وکاس کمار نے منگل کے روز اس وقت کے ایس ایچ او بکشا سمیت نو پولیس اہلکاروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واقعے کے بعد فرار ہونے والے تمام پولیس اہلکار معطکل کردیئے گئے ہیں اور وہ اب بھی مفرور ہیں۔ اس معاملے کی تفتیش کرنے والے سرکل افسر بدلاپور نے عدالت میں ایک درخواست پیش کی کہ کئی جگہوں پر چھاپے مارنے کے بعد بھی ملزمان کا سراغ نہیں لگ رہا ہے۔ اس طرح تفتیش متاثر ہو رہی ہے۔

اس وقت کے ایس ایچ او اجے کمار سنگھ ، ایس او جی انچارج پرو کمار سنگھ ، کانسٹبل کمل بہاری بند ، جتندر سنگھ ، راج کمار ورما ، شویت پرکاش سنگھ ، راجن سنگھ ، جے شیل پرساد تواری اور انگد پرساد چودھری کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔

اس درخواست کے بعد عدالت نے ان سب کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے چک مرزا پور کے رہنے والے اجے کمار یادو نے ان سب کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی کہ 11 فروری کو ایس او جی ٹیم اور ایس ایچ او اجے کمار سنگھ فورس کے ساتھ گھر آئے اوراس کے بھائی کرشنا کمار یادو عرف پجاری کو تھانے لے گئے۔

صبح یہ اطلاع ملی کہ اس کے بھائی کی موت ہوگئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)