آئی پی ایس افسران کی ڈیپوٹیشن: مرکز کو راحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

 

 

 نئی دہلی : سپریم کورٹ نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسروں کو اپنے پاس ڈیپوٹیشن پر بلانے کے مرکزی حکومت کے اختیار ات کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی مسترد کر دی ۔جسٹس ایل ناگیشورا راؤ کی سربراہی والی بینچ نےمغربی بنگال کے رہنے والے اور پیشے سے ایک وکیل ابو سہیل کی عرضی ایک مختصر سماعت کے دوران مسترد کردی ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مغربی بنگال کے تین آئی پی ایس افسران کو مرکزی ڈیپوٹیشن پر بلانے کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت میں کھینچ تان ہے ۔

عرضی گزار نے انڈین پولیس سروس (کیڈر) رولز 1954 کے رول 6 (1) کی آئینی جواز کو چیلنج کیا تھا ، جس کے تحت آئی پی ایس افسران کو ڈیپوٹیشن پر بلانے کا مرکز کو اختیار ہے ۔