دہلی:جہانگیرپوری میں بلڈوزرچلانے پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
دہلی:جہانگیرپوری میں بلڈوزرچلانے پر سپریم کورٹ نے لگائی روک
دہلی:جہانگیرپوری میں بلڈوزرچلانے پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جہانگیر پوری میں بلڈوزر چلانے پر پابندی لگا دی ہے، اب معاملے کی سماعت کل ہوگی۔

ہنومان جینتی کے موقع پر، کئی محکموں نے جہانگیر پوری میں تجاوزات کو ہٹانے کے لیے ایک مشترکہ پروگرام ترتیب دیا ہے، جو شوبھا یاترا پر پتھراؤ کی وجہ سے سرخیوں میں آیا تھا۔ 16 اپریل کو جہاں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی وہاں بلڈوزر چل رہےہیں اور یہاں موجود ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے۔

اس کے تحت پورے علاقے میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں فی الحال سپریم کورٹ نے دہلی کے جہانگیر پوری میں جمود برقرار رکھنے کو کہا ہے۔

سپریم کورٹ نے یہ حکم تجاوزات ہٹانے کی مہم کے خلاف دائر درخواست پر دیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت کل ہوگی۔