دہلی میں اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری، ہوا کا معیار ’خراب‘

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 19-11-2026
دہلی میں اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری، ہوا کا معیار ’خراب‘
دہلی میں اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری، ہوا کا معیار ’خراب‘

 



نئی دہلی: دہلی میں جمعرات کو اس موسم کی اب تک کی سب سے سرد صبح ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت گر کر 10.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو اس موسم کے معمول کے درجہ حرارت سے 1.7 ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق دن کے وقت ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 26 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔

اس دوران مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے دہلی میں ہوا کا معیار اشاریہ (اے کیو آئی) 289 ریکارڈ کیا گیا، جو ’خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ سی پی سی بی کے معیار کے مطابق 0 سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو ’اچھا‘، 51 سے 100 کو ’اطمینان بخش‘، 101 سے 200 کو ’درمیانہ‘، 201 سے 300 کو ’خراب‘، 301 سے 400 کو ’بہت خراب‘ اور 401 سے 500 کے درمیان اے کیو آئی کو ’شدید‘ زمرے میں رکھا جاتا ہے۔