دہلی میں بجلی کے بحران کو لے کیجریوال نے لکھا مودی کو خط

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-10-2021
وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال
وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے راجدھانی دہلی کو بجلی کی سپلائی کرنے والے بجلی پلانٹوں کے لئے کافی کوئلہ اور گیس دینے کے لئے وزیراعظم کے دفتر سے مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے 9 اکتوبر 2021 کو کہا کہ دہلی کو بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میں ذاتی طورپر گہری نظر رکھ رہا ہوں۔ ہم اس سے بچنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ اس درمیان میں نے عزت ماب وزیراعظم کو خط لکھ کر ان کی ذاتی مداخلت کی مانگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی پلانٹوں میں اگست ستمبر کے مہینے سے کوئلے کی کمی ہونے لگی ہے لیکن اب بحران بڑھ گیا ہے۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط کے مطابق دہلی کو بجلی کی سپلائی کرنے والے این ٹی پی سی دادری 2 پلانٹ میں ایک دن کا کوئلہ باقی ہے۔

اسی طرح جھجر، ڈی وی سی(سی ٹی پی ایس) میں ایک دن کا کوئلہ باقی ہے جبکہ میزیا پلانٹ میں کوئلہ ختم ہوچکا ہے۔ سنگرولی پلانٹ میں چار دن کا کوئلہ باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئلہ کے بحران کو حل نہیں کیا گیا توضروری خدمات پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔