دہلی پولیس نے قتل کی سازش ناکام بنائی۔ مفرور بین الاقوامی مجرم سے منسلک 5 شوٹر گرفتار

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2026
دہلی پولیس نے قتل کی سازش ناکام بنائی۔ مفرور بین الاقوامی مجرم سے منسلک 5 شوٹر گرفتار
دہلی پولیس نے قتل کی سازش ناکام بنائی۔ مفرور بین الاقوامی مجرم سے منسلک 5 شوٹر گرفتار

 



نئی دہلی۔:دہلی پولیس کے آؤٹر نارتھ ڈسٹرکٹ یونٹ نے جمعہ کو ایک منصوبہ بند قتل کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے مفرور بین الاقوامی مجرم وکی ہڈل سے مبینہ طور پر منسلک 5 شوٹروں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار۔ زندہ کارتوس اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل ریکی اور نقل و حرکت کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ آؤٹر نارتھ ڈسٹرکٹ یونٹ نے مطلوب بین الاقوامی مجرم وکی ہڈل سے منسلک 5 شوٹروں کو گرفتار کرکے قتل کی سازش کو ناکام بنایا ہے۔پشچم وہار میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ عصمت دری 

ہلی کے پشچم وہار علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ عصمت دری کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں لڑکی کے پڑوسی کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔ نابالغ لڑکی نے بعد میں اپنے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں بتایا جس کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ معاملے میں بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون یعنی پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ہ معاملہ کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے ایک الگ واقعے کے بعد دہلی میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے جانے کے دوران سامنے آیا ہے۔واقعے کے بعد دہلی پولیس نے دارالحکومت کے کئی علاقوں میں گشت بڑھا دیا ہے۔ ان علاقوں میں پارک اور رہائشیوں کی آمدورفت والے دیگر مقامات بھی شامل ہیں۔شاہدرہ میں پولیس نے رات کے وقت بازاروں اور پارکوں میں گروپ پٹرولنگ کی۔ بدھ جینتی پارک میں خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھڑ سوار پولیس دستے نے بھی گشت کیا۔

شاہدرہ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجندر پرساد مینا نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد خواتین اور دیگر شہریوں کی سلامتی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس خواتین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ اسی عزم کے تحت پولیس نے تھانہ انچارج اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ بازار میں گروپ پٹرولنگ کی۔ اس میں خواتین اہلکار اور مقامی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ارکان بھی شامل تھے۔

پولیس حکام نے کرشنا نگر کے سینٹرل پارک کا بھی دورہ کیا۔ وہاں کچھ لائٹس خراب پائی گئیں۔ متعلقہ ایجنسی سے رابطہ کیا گیا جس نے ایک یا 2 دن میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی سی پی کے مطابق پولیس نے علاقے میں بزرگ شہریوں اور خواتین سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ بیٹ افسران باقاعدگی سے گشت جاری رکھیں گے۔

یہ سخت سکیورٹی انتظامات کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 3 افراد نے مبینہ طور پر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تھا اور لڑکی کو ایک سنسان مقام پر لے گئے تھے۔ پولیس نے بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی۔