دہلی شراب پالیسی: سسودیا کی عدالتی حراست میں 4 اپریل تک توسیع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-03-2023

دہلی شراب پالیسی: سسودیا کی عدالتی حراست میں 4 اپریل تک توسیع
دہلی شراب پالیسی: سسودیا کی عدالتی حراست میں 4 اپریل تک توسیع

 

 نئی دہلی:  دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج مقدمے میں پیر کو 04 اپریل تک عدالتی تحویل میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سسودیا کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کا حکم جاری کیا۔
مسٹر سسودیا اس وقت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں ہیں۔ خصوصی عدالت نے جمعہ 17 مارچ کو 51 سالہ سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کو 22 مارچ تک تحویل میں دے دیا۔
عدالت نے 10 مارچ کو مسٹر سسودیا کو 17 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اس وقت وہ سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند تھے۔
سی بی آئی کی گرفتاری کے بعد تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں بند سسودیا کو ای ڈی نے جیل میں طویل پوچھ گچھ کے بعد 09 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔