دہلی حکومت نے بلڈوزر چلانے پر کارپوریشنوں سے رپورٹ طلب کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-05-2022
دہلی حکومت نے بلڈوزر چلانے پر کارپوریشنوں سے رپورٹ طلب کی
دہلی حکومت نے بلڈوزر چلانے پر کارپوریشنوں سے رپورٹ طلب کی

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

دہلی حکومت نے تینوں کارپوریشنوں شمالی، جنوبی اور مشرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دارالحکومت میں جوبلڈوزرچلاہے اس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

حکومت نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ تینوں میونسپل کارپوریشنز یکم اپریل سے اب تک جتنے بھی انسداد تجاوزات مہم چلائی ہیں ان کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور اب تک کا تمام ڈیٹا فراہم کریں۔

غور طلب ہے کہ کیجریوال نے بلڈوزرکے ذریعہ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات پر کارروائی کے سلسلے میں پیر کوکہاتھا کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ آپ کو جیل جاناپڑے تو ڈرنانہیں، لیکن آپ کو عوام کے ساتھ کھڑاہوناہے۔

دوسری جانب دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہاتھا کہ بی جے پی دہلی کو تباہ کرکے دہلی کے 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔