ممبر اسمبلی امانت اللہ کو مل گئی ضمانت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
نئی دہلی :ممبر اسمبلی امانت اللہ خاں کو ساکیت کورٹ سے مل گئی ضمانت
نئی دہلی :ممبر اسمبلی امانت اللہ خاں کو ساکیت کورٹ سے مل گئی ضمانت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

عام آدمی پارٹی کے لیڈر، چیئرمین وقف بورڈ اور ممبر اسمبلی امانت اللہ خاں کو ساکیت کورٹ سے ضمانت مل گئی۔

 خیال رہے کہ ایم ایل اے امانت اللہ خاں کو ہسٹری شیٹر اور برے کردار کا حامل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس نے کہا کہ اے اے پی کے ایم ایل اے امانت اللہ خاں کو 30 مارچ کو ہسٹری شیٹر اور برے کردار کا قرار دیا ہے۔

ان کے خلاف اب تک 18 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

انہیں دہلی پولیس نے مدن پور کھادر سے گرفتار کیا تھا، جہاں SDMC نے انسداد تجاوزات مہم شروع کی تھی۔ بعد میں انہیں عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا ۔

آج انہیں ساکیت کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔