چھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسز میں کمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
 فعال کیسز میں کمی
فعال کیسز میں کمی

 

 

 نئی دہلی

 ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں کورونا وائرس کے انفیکشن کے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹو کیس میں 23،560 کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کرناٹک اور کیرالہ کی جنوبی ریاستوں میں بالترتیب 18،880 اور 13،919 کا اضافہ ہوا ہے۔

جن چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے سرگرم معاملے میں کمی آئی ہے ان میں مہاراشٹر ، دہلی ، چھتیس گڑھ ، انڈمان و نکوبار ، لداخ اور سکم شامل ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 23،560 فعال معاملے میں کمی کے بعد کیسوں کی مجموعی تعداد 6،76،647 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں اس عرصے کے دوران 18،880 فعال معاملوں کے اضافے کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد مجموعی طور سے 2،81،061 ہوگئی ہے۔ اسی طرح کیرالہ میں 13،919 نئے فعال معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی معاملوں کی مجموعی تعداد 2،33،140 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،23،144 نئے معاملے کے سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 307 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 2،51،827 مریض بھی صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار 209 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

دریں اثنا اس معاملے کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1،97،894 ہوگئی ہے جبکہ فعال معاملوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مزید 2771 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح کم ہوکر 82.54 ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح 16.34 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.12 فیصد رہ گئی ہے۔