درگاہ نظام الدین اولیا کے گدی نشین سید افضال نظامی کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-01-2022
درگاہ نظام الدین اولیا کے گدی نشین سید افضال نظامی کا انتقال
درگاہ نظام الدین اولیا کے گدی نشین سید افضال نظامی کا انتقال

 

 

آواز دی وائس۔ منظور ظہور: ۔

درگاہ حضرت خواجہ محمد نظام الدین اولیا بخاری چشتی دہلوی رحمتہ سے منسلک دو بزرگوں کا آج انتقال ہوگیا۔آج صبح درگاہ کے بزرگ خادم اور گدی نشین پیر صوفی سید افضال نظامی صاحب کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔

انہیں آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ پیر صاحب کے دنیا بھر میں مریدین اور محبین ہیں ۔ مرحوم کے فرزند اکبر صوفی سید اجمل نظامی نے اس نامہ نگار کو بتایا کہ پیر صاحب کی فاتحہ خوانی کے حوالے سے جمعرات کو درگاہ محبوب الہٰی میں فجر نماز کے بعد قرآن خوانی ہوگی اور ظہر نماز کے بعد بستی نظام الدین میں موجود گھر پر تعزیتی اور دعائیہ مجلس منعقد ہوگی ۔

اس دوران آج شام درگاہ کے معروف خادم اور گدی نشین سید فضل احمد نظامی کی شریک حیات کا بھی انتقال ہوگیا۔ مرحومہ درگاہ نظام الدین کے خادم اور انجمن صوفی مرکز کے سربراہ سید فرید نظامی کی والدہ ماجدہ تھیں ۔ کئی مذہبی انجمنوں اور شخصیات نے دکھ زدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جن میں انجمن خدام درگا خواجہ صاحب اجمیر، سید جاوید علی نقشبندی دہلوی اور مولانا پیر اخضر حسین کشمیری شامل ہیں